Live Updates

عمران خان کے 10نکات اور 100 دنوں میں انقلاب کا شوشہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہے،ایم پی اے ثوبیہ خان

منگل 22 مئی 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دس نکات اور 100 دنوں میں انقلاب کا نیا شوشہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی انقلاب تو نہ لا سکے بس آجکل یہی کہتے ہے کہ ہماری کارکردگی پچھلی حکومتوں سے اچھی رہی ہے جبکہ حالیہ سروے میں جنوبی پنجاب بھی ترقی کے لحاظ سے خیبرپختونخوا سے آگے ہے اپنی کارکردگی کو دوسروں سے بہتر قرار دینا سیاسی ناپختگی ہے کارکردگی تو وہ ہے جو دوسرے سراہے اور مانے ،کرپشن ختم کرنے والے آج خود سینٹ میں کرپشن کر بیٹھے ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات