
سینٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار
ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ حکومتی نا اہلی قرار،سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کمیٹی نے لاکھڑا پاور پلانٹ بارے بریفنگ کیلئے سی ای او کا آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا
منگل 22 مئی 2018 23:07
(جاری ہے)
جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویڑن اور قائم مقام ایم ڈی پیپکو نے کمیٹی کو بتایا کہ پیپکو تمام پاور سیکٹر کی کمپنیز کی نگرانی کرتا ہے اور تمام ادارے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے احکامات کی پیروی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کٴْل بجلی کی پیداوار کا 50.78فیصد گھریلو ،صنعتی 24.6فیصد ، 7.5فیصد کمرشل ، 11.11فیصد ٹیوب ویل جبکہ 6فیصد دیگر استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے۔ جس کی وجہ سے تمام فیڈرز کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کٴْل 8633فیڈرز ہیں جن میں سے 5297فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ 580فیڈرز کا 8گھنٹے ، 513فیڈرز پر 6گھنٹے ، 298فیڈر ز پر 4گھنٹے ، 441فیڈرز پر 2گھنٹے ، 1203فیڈرز پر 12گھنٹے جبکہ 580فیڈرز پر 8گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قائم مقام ایم ڈی پیپکو نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کے واضح احکامات ہیں کہ سحری سے فجر اور افطاری سے تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیڈرز پر ان مخصوص اوقات میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہو تو وہ ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے ہورہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں صنعتی اداروں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ افطار سے سحری تک صنعتی اداروں کو 450میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جولائی 2017میں 18897میگاواٹ بجلی کی پیداوار تھی جبکہ طلب 24123میگاواٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں 18885میگاواٹ بجلی موجود ہے جبکہ 2400میگاواٹ بجلی اضافی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ سحری اور افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے سی ای او گینکو اور سی ای او لاکھڑا پاور ہاؤس کو لاکھڑا پاور ہاؤس پر بریفنگ دینے کے لیے اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.