واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن بلا تفریق منقطع کئے جائیں،حیسکو چیف

منگل مئی 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالستار میمن نے حیسکو افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن بلا تفریق منقطع کی جائے۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے ، حیسکوچیف نے عوام وصارفین سے اپیل کی ہے کہ اپنے ذمے حیسکو کے واجبات جلد از جلد ادا کریں اور اپنے بجلی کے کنکشن کا لوڈ بھی چیک کرواکے رجسٹر کرادیں، بصورت دیگر منظور شدہ لوڈ سے زیادہ بجلی کے استعمال والے کنکشن منقطع کیئے جائیں گے ۔/م ش ش

متعلقہ عنوان :