الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اورٹکا کے زیراہتمام800 سے زائد یتیم بچوں کے لیے رویلز ایونٹ کمپلیکس میںافطار ڈنر کا اہتمام

منگل 22 مئی 2018 23:48

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اورٹکا کے زیراہتمام800 سے زائد یتیم بچوں کے لیے رویلز ایونٹ کمپلیکس میںافطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ،,جس میں مری سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی،اس پروقار تقریب میں ترک سفیر احسان مصطفی یاردکل، ترکی سے ٹکاکے وفود، بیوائوں، الخدمت کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں رضاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز پاکستان اور ترکی کے ترانے بجا کر کیا گیا ترکی کے سفیر احسان مصطفی یاردکل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کے شاندار مستقبل کے لیے الخدمت کی کاوشیںقابل تقلید ہیںانہوں نے کہ کہا کہ ہمارے آنے کا مقصد اپنے پاکستانی بہن بھائیوں اور دوستوں سے ملنا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے عوام پاکستانی عوام کو بہت پسند کرتے ہیںہم پاکستانی عوام کے مشکل دنوں میں ساتھ رہے اور رہیں گے اور ہم پاکستان کی معیشت کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :