نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا

نجی ٹی وی پروگرام کے دوران دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ

بدھ 23 مئی 2018 00:01

نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پروگرام کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو نامناسب الفاظ سے پکارا جس پر نعیم الحق نے انہیں تھپڑ ماردیا۔اس بیچ پروگرام کے میزبان دونوں مہمانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔