لاہور ، چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری

منگل 22 مئی 2018 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئر مین نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ جسٹس شمس محمود مرزا نے بیدیان روڈ کے فقیر حیدر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بغیر کسی وجہ کے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے درخواست گزار وکیل وکیل اعتراض اٹھایا کہ عدالت نے درخواست کو دادرسی کے لیے چیئرمین کو بھجوا دی تھی لیکن عدالتی کے باوجودد شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی چیئرمین نادرا کی جانب سے عدالتی حکم تعمیل نہیں کی جارہی ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین نادرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔