’’میرے پیارے پرائم منسٹر‘‘ کے بعد نئی فلم میں نئی نسل کو سیلوٹ پیش کروں گا، راکیش اوم پرکاش مہرا

بدھ مئی 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا فلم ’’میرے پیارے پرائم منسٹر‘‘ کے بعد باپ بیٹے کی کہانی پر مبنی فلم بنا کر نئی نسل کو سیلوٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راکیش اوم پرکاش مہرا ان دنون فلم ’’میرے پیارے پرائم منسٹر‘‘ پر کام کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے بعد ایک فلم بنائیں گے جو دو نسلوں کے موازنہ پر مبنی ہو گئی جس میں نئی نسل کو سیلوٹ پیش کیا جائے گا کہ وہ کیسے ہر قسم کے دبائو کے باوجود آگے بڑھ رہی ہے۔ فلم کا سکرپٹ پر کام ہو چکا ہے اور اب فلم کی کاسٹ پر کام جاری ہے، فلم کی عکسبندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :