سنجے دت تیلگو فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک پر کام آنجہانی والدہ نرگس دت کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کریں گے

بدھ مئی 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت تیلگو فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک پر کام اپنی آنجہانی والدہ نرگس دت کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کافی عرصے کے بعد کسی فلم کی پیش کش دیں گے، اداکار تیلگو فلم ’’پرپراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک پر کام اپنی آنجہانی والدہ نرگس دت کی یکم جون کوہونے والی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کریں گے۔ ان دنوں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کرغزستان میں فلم ’’تور باز‘‘ کی عکسبنسدی کے لئے موجود ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری دیواکاتا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :