حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے بھارتی فوج کی فائرنگ میں چار طالبات کے زخمی ہونے کی مذمت
بیٹی بچائواور بیٹی پڑھائو کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کشمیری بیٹیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں
بدھ 23 مئی 2018 11:50
(جاری ہے)
اس خونین واقع نے ایک بار پھر یہ حقیقت واضح کردی ہے کہ بھارتی فورسز کے نزدیک نہ توکشمیریوں کے مذہبی احساسات کی کوئی قدر و قیمت ہے اور نہ ہی انسانی زندگی ان کیلئے کوئی معنی رکھتی ہے۔
جموں وکشمیر ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی اورتحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں نہتے لوگوں پر فائرنگ اورچار طالبات کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے جنگ بندی کے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھو ل دی ہے۔انہوںنے اس واقعے کو انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا ذہنی توازن پوری طرح سے بگڑ چکا ہے۔فریدہ بہن جی نے شوپیاں کے عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے فوج کی افطار پارٹی کو مسترد کیا،وہ دیگر لوگوں کیلئے ایک سبق ہے۔ووئس آف وکٹمز کے کوارڈینیٹر عبدالرئوف خان اور پیروان ولایت نے اپنے بیانات میں شوپیاںمیں چار طالبات کے زخمی ہونے کے واقعے کو بھارتی جمہوریت پر ایک دھبہ قرار دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوںنے شوپیان میں بھارتی فوج کی کارروائی کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی بچائواور بیٹی پڑھائو کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کشمیری بیٹیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ بھارت میں جمہوریت نام کی کوئی شے موجود نہیں ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ایک بیان میں شوپیاں میں چار کشمیری طالبات کو ذخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.