قیام پاکستان کے بعد ملک میں قائم ہونے والا پہلا ادارہ کے ڈی اے نے کراچی کی ترقی میں جو کردار ادا کیا وہ یادگار ہے،ڈی جی کے ڈی اے

بدھ 23 مئی 2018 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں قائم ہونے والا پہلا ادارہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عروس البلاد کراچی کی ترقی میں جو کردار ادا کیا وہ یادگار ہے۔ متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کو بہتر سے بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے پر آج بھی اہلیان کراچی کے ڈی اے کو نہ صرف یادکرتے ہیں بلکہ کے ڈی اے کی بحالی پر خوش ہیں۔

1957ء سے 2002ء تک ادارہ کے قیام کے 45 سال کے دوران کے ڈی اے کی کسی اسکیم اور ٹائون شپ میں کبھی چائنا کٹنگ جیسا عمل نہیں دہرایا جاسکااس کی بنیادی وجہ اچھے اور فرض شناس اہلکاروں کی تعیناتی اور سینئر لیول افسران کی مستقل نگہداشت تھی، ماضی میں کے ڈی اے ملازمین کے لئے ان کی جائز ترقیوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی اور نتیجتاً کے ڈی اے کے ملازمین کی اکثریت سے بڑی ناانصافی ہوئی جبکہ گزشتہ 15 سال سے زائد عرصے کے دوران کے ڈی اے کے ماہر اور تجربہ کار عملہ کو نہ صرف نظر انداز کیا گیا بلکہ سرپرستی بھی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

افسران و ملازمین کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہری خدمات پر مامور کے ڈی اے بلا امتیاز شہر اور شہریوں کی خدمت کرسکے، کے ڈی اے کے افسران و ملازمین کے مسائل کا فوری ازالہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب کراچی کے شہریوں کو ماضی کی طرح رہائشی اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں نئے منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہترین اور معیاری سہولیات میسر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :