Live Updates

نعیم الحق نے تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں ،پارلیمان کے منہ پر مارا ہے،عمران خان کو نوٹس لینا چاہئے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر کا دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل

بدھ 23 مئی 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کی ناکام حکومت ملنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے،عمران خان صاحب یہ تھپڑدانیال عزیز کونہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیاہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لیکر ٹی وی چینلوں پرآئے ہیں،جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو ، عمران خان صاحب آپ کو اس کانوٹس لیناچاہیے،یہ کلچرختم ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات