ن) لیگ کا پا نچ سا لہ دور اقتدار مہنگائی ‘ بے روز گار ی ‘ ناکے اور فا قو ں کے علاوہ کچھ نہیں ‘عابد حسین صدیقی

بدھ 23 مئی 2018 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ماہ مقد س میں بھی لو ڈ شیڈ نگ کا ہو نا حکمرانو ں کے منہ پر طما نچہ ہے ن لیگ کا پا نچ سا لہ دور اقتدار مہنگائی ‘ بے روز گار ی ‘ ناکے اور فا قو ں کے علاوہ کچھ نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا حکومت کے پانچ سال عوام کو دلاسے دینے میں گزرا عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قوم حکومت سے بیزار نظر آتے ہیں۔ 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار ساڑھے چار سالوں میں بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکے۔ انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں کے جھوٹ کو جان چکے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت صرف دعوئوں پر انحصار کیا۔