نارووال :2 ن لیگی ارکان اسمبلی کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید اور ایم پی اے اویس قاسم تحریک انصاف میں شامل،عمران خان نے شمولیت کا خیرمقدم کیا۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 17:29
(جاری ہے)
عمران خان نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید اور ایم پی اے اویس قاسم کی پارٹی میں شمولیت سے نارووال میں جماعت مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوامی خدمت کو دیکھ کراچھے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔اسی طرح راجن پور سے سیاسی شخصیت فاروق دریشک نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ۔ جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔واضح رہے پی ٹی آئی میں اب تک سیاسی مخالفین کی 100 سے زائد ارکان شامل ہوچکے ہیں۔ وفاداریاں بدلنے والوں کا تحریک انصاف کی جانب رخ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل، کپتان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔ تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ عمران خان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے ہیں۔مسلم لیگ ن کی60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ نون کے الیکٹیبلز کی مزید وکٹیں بھی اڑیں گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.