نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی، انہیں نقصان اٹھانا پڑیگا ،ْ فواد چوہدری

بدھ 23 مئی 2018 17:52

نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی، انہیں نقصان اٹھانا پڑیگا ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا بیان غور سے سنا ،ْیہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو وہ جلسوں میں دیتے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا قانونی بیانیہ کہاں ہے ،ْقانونی طور پر دو بنیادی سوال پوچھے گئے، ایون فیلڈ کے ذرائع کہاں سے آئے اور 300 ارب روپیہ کہاں سے آیا فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے منی ٹریل پر کوئی بات کی اور نہ ہی پیسوں کے ذرائع پر ،ْ انہوں نے جو باتیں عدالت میں کیں وہ جلسوں میں بھی کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، بہتر ہوتا نوازشریف قانونی کیس قانونی طریقے سے لڑتے اور سیاست باہر رکھتے، انہوں نے سوال چنا اور جواب گندم دیا، بات کیا ہورہی ہے اور جواب کیا تھا، ان کی سازشی تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرے پائیگی ،ْ انہیں قانونی جواب دینا چاہیے تھا۔