الخدمت کے تحت مختلف مقامات پر مستحقین و مسافروں کے لئے افطار کا اہتمام

بدھ 23 مئی 2018 17:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) الخدمت کراچی کے تحت روایات کے مطابق مختلف مقامات پر مستحقین ومسافروں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ رمضان کے آغاز سے ہی کورنگی، لانڈھی، گلستان جوہر، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن، طارق روڈ اورنگی ٹاؤن اور ضلع جنوبی کے مختلف مقامات پر افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جہاں سیکڑوں مسافرو مستحقین روزہ افطار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنما اور یوسی ناظم جنید مکاتی نے ناہید اسٹور بہادر آباد کے سامنے الخدمت کے عوامی افطار کا جائزہ لیا اور بہترین انتظامات پر منتظمین کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ الخدمت ہر سال مسافروں اور مستحقین کیلئے افطار کا اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کام کر رہی ہے، اہل خیر کو چاہئے کہ وہ نیکی کے کاموں میں الخدمت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :