صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے چشتیاں میں2 مسیحی مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 23 مئی 2018 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے ضلع بہاولنگر میں چشتیاں شہر کیلئے بننے والی سیوریج لائن میں 02 مسیحی مزدوروں کے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوسناک واقعہ پر اہلیخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کو واقعہ کی مکمل شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ قیمتی زندگیوں کو واپس تو نہیں لایا جا سکتا تاہم پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مالی معاونت کرے گی ۔صوبائی وزیر کی جانب سے چشتیاں ہسپتال کی انتطامیہ کو مزید 02زخمی مزدوروں کے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کردی گئی ہے۔