مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 روپے اور300 روپے کا اضافہ

بدھ مئی 18:18

مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سی1297 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 روپے اور300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر57500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر49297 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کی760 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت651.42 روپے پرمستحکم رہی ہے۔