پشاور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گاڑی سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پشاور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ،آٹھ سو سے زائد موبائل قبضے میں لے لیے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سربند نہر پرناکہ بندی کے دوران کار روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے آٹھ سو تراسی مختلف ماڈل کے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز بر آمد کرتے ہوئے ملزم شوکت کو گرفتار کرلیا۔ جدید موبائل فونزکسٹم ڈیوٹی کی مدمیں لاکھوں روپے ادا نہ کرنے کی وجہ سمگل کئے جا رہے تھے،پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد تمام بر آمد شدہ فونز کسٹم حکام کے حوالہ کر دئیے جائینگے۔