محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے افسران کی موجودہ پوزیشن ان کی ورکنگ کنڈیشن اور شعبہ جات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی

بدھ 23 مئی 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے افسران کی موجودہ پوزیشن ان کی ورکنگ کنڈیشن اور شعبہ جات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کے تمام شعبہ جات کو ایک سرکلرجاری کر دیاگیا ہے جس میں تفصیلات فراہم کرنے کیلئے نمونے پر مبنی پرفارما بھی منسلک کر دیاگیا ہے سرکلر میں کہاگیا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اس سے قبل مارچ میں بھی تفصیلات طلب کر رکھا ہے ان احکامات کو بھی نظر انداز کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :