حامد خان نے بھی سپر یم کورٹ سے نااہل شخص کو پارٹی معاملات سے الگ کر نے کے شاہ محمودقر یشی کے موقف کی حمایت کردی

بدھ 23 مئی 2018 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حامد خان نے بھی سپر یم کورٹ سے نااہل شخص کو پارٹی معاملات سے الگ کر نے کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی کے موقف کی حمایت کردی 'سپر یم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو پارٹی معاملات سے مکمل طور پر دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جاری اعلامیہ میں حامد خان نے کہا کہ میں شاہ محمود قر یشی کی اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں کہ سپر یم کورٹ سے نااہل ہونیوالے کسی بھی شخص کو تحر یک انصاف کے پارٹی معاملات چلانے کا حصہ نہیں بننا چاہیے ایسا شخص پارٹی کے ٹکٹوں کے معاملات میں شرکت کرسکتا اور نہ ہی وہ پارٹی کے اندر کوئی سیاسی طاقت استعمال کرسکتا ہے ورنہ ہمیں آنیوالے دنوں میں ہمیں عدالتوں میں مختلف مقدما ت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ ذوالفقار احمد بھٹہ بنام ریاست پاکستان پی ایل ڈی 2018 میں کہہ چکی ہے کہ نااہل شخص کے کسی اقدام یا مشورے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی نااہل شخص کا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہونا اور پھر پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں میں شامل ہونا تحریک انصاف کے لیے قانونی مشکلات پیدا کرے گااس لیے ہمیں چاہیے کہ فوری طور پر سپر یم کورٹ سے تاحیات نااہل ہونیوالے لوگوں سے تحر یک انصاف کو پاک کر کے ان سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے ۔