سینٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس
�ی حج پالیسی اورانتظامات کے حوالے سے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا حکومت کی طرف سے حجاج کو فراہم کردہ موثر سہولیات کی وجہ سے لوگوں کا رجحان سرکاری حج سکیم کی طرف نمایاں بڑھ رہا ہے،وفاقی وزیرسرداریوسف پاکستان میڈیکل مشن کو 2016میں نمایاں کارکردگی سرانجام دینے پر سعودی حکومت نے سرٹیفیکٹ دیا،سیکرٹری مذہبی امور عازمین حج کی قریب ترین رہائش ، صحت ، سفر کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،قائمہ کمیٹی
بدھ 23 مئی 2018 20:54
(جاری ہے)
عازمین حج سے دس دن کے اندر درخواستیں طلب کیں تھیںاور قرعہ اندازی کے ذریعے دو مراحل میں حجاج کی درخواستوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
2012میں سرکاری سکیم کے کوٹے سے 5ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جبکہ 2018میں 3لاکھ 74ہزار 857درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ شمالی علاقوں سے 2لاکھ 80ہزار فی حاجی اور جنوبی علاقوں سے 2لاکھ 70ہزار وصول کیے جائیں گے۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ فیول کی قیمتوں میں اضافے سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکسز کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت حجاج سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کرے گی اور 45ہزار فی حاجی کا خرچہ خود برداشت کرے گی۔ 80سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے 10ہزار سیٹیں مختص کی گئی ہیں اور 12235ان افراد کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ دی گئی ہے جو گزشتہ 3سالوں سے حج کے لیے درخواست دے رہے تھے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کم پیکج میں فراہم کی جائے جس میں کھانا بھی شامل ہوگا ۔ 60فیصد لوگ سرکاری سکیم کے تحت اور 40فیصد پرائیوٹ ٹوئرز آپریٹرز کی طرف سے حج کے فرائض ادا کرسکیں گے۔ قائمہ کمیٹی کو سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل مشن کو 2016میں نمایاں کارکردگی سرانجام دینے پر سعودی حکومت نے سرٹیفیکٹ بھی دیا ۔ میڈیکل مشن میں 450افراد جن میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہوگا۔ منیٰ میں بنکرز( Bunker) بیڈ اور پنکھوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور حجاج کو تین مراحل میں مناسک حج اورسعودی عرب میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ رکن کمیٹی سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ حجاج کرام کو مناسک حج کی موثر تربیت فراہم کی جائے بے شمار لوگوں کو حج کے فرائض کا علم تک نہیں ہوتا۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سرکاری سکیم کے تحت صرف ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو پہلی مرتبہ حج کے فرائض ادا کریں گے۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مدینہ میں مرکزیہ میں 100فیصد رہائش حاصل کی جائے گی اور تمام عمارتوں میں آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ فوڈ مینوئل کو بہتر کیا گیا ہے ۔منیٰ اور عرفات میں تین تین دفعہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔ کولنگ سسٹم کومزید بہتر کیا جائے گا اور معذور افراد کے لیے علیحدہ باتھ روم کا انتظام بھی ہوگااور گزشتہ سال جو خامیاںکوتاہیاں رہ گئیں تھیں ان کو پور ا کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔پرائیوٹ ٹورز آپریٹرز میںشامل کمپنیوں کی موثر مانیٹرنگ کی گئی ہے ۔ گزشتہ سال آٹھ کمپنیوں کے خلاف شکایات آئی تھیں۔ایک کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے باقی کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے ۔کمیٹی کو یہ بتایا گیا کہ دس مختلف مقامات سے حجاج کو فریضہ حج کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کوشش کی جائے کہ عازمین حج کو کم سے کم پیکج میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔عازمین حج کی قریب ترین رہائش ، صحت ، سفر کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی اہم کمیٹی ہے وزارت کے ساتھ مل کر قائمہ کمیٹی ان معاملات پر زیادہ توجہ کرے گی جن کے کرنے سے دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دیاجاسکے اورمسالک کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے قائمہ کمیٹی بنیادی کردار ادا کرے گی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، سینیٹرز پروفیسر ساجد میر، سراج الحق اور عابدہ محمد عظیم کے علاوہ وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف ، سیکرٹری مذہبی امور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی ، ڈی جی ریسرچ شعبہ حج اور ڈپٹی سیکرٹری شعبہ حج اپریشن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.