10ماہ کے دوران 9لاکھ سے زائد افرادکوبجلی چوری کرنے پراڑھائی ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، چیف ایگزیکٹومیپکو

بدھ 23 مئی 2018 21:38

ملتان۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ریجن بھر میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مسلسل اور بھرپور کاروائی کررہی ہے ۔گزشتہ 10ماہ کے دوران 9لاکھ96ہزار افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں اڑھائی ارب روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا اور 2ارب20کروڑ54لاکھ50ہزارروپے سے زائد رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروادی گئی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مختلف چیکنگ ٹیموں نے جولائی 2017؁ء تااپریل 2018؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 53009صارفین کو 48 کروڑ 88 لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور اس میں سی38کروڑ11لاکھ20ہزارروپے کی رقم وصول کی گئی ،میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل میں52302 صارفین کو عائد کی گئی56کروڑ34لاکھ 70ہزارروپے کی رقم میں سے 40کروڑ 58لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے ،وہاڑی سرکل میں 74584صارفین کو عائد کی گئی14کروڑ76لاکھ 90ہزارروپے کی رقم میں سی12کروڑ45لاکھ90ہزارروپے وصول کئے گئے ،بہاولپور سرکل میں 153907صارفین کو عائد کی گئی29کروڑ57لاکھ 10ہزارروپے کی رقم میں سی25کروڑ52لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے ،ساہیوال سرکل میں49415صارفین کو عائد کی گئی20کروڑ23لاکھ 20ہزارروپے کی رقم میں سی13کروڑ 84 لاکھ70ہزارروپے وصول کئے گئے،رحیم یار خان سرکل میں 257645صارفین کو عائد کی گئی28کروڑ4لاکھ روپے کی رقم میں سی22 کروڑ85 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے ،مظفرگڑھ سرکل میں132206صارفین کو عائد کی گئی29 کروڑ17لاکھ 10ہزا ر روپے کی رقم میں سی27کروڑ5لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے ، بہاولنگر سرکل میں97557صارفین کو عائد کی گئی 13کروڑ13 لاکھ40ہزار روپے کی رقم میں سی10 کروڑ 74 لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے ،خانیوال سرکل میں125397صارفین کو عائد کی گئی33کروڑ71لاکھ 50ہزار روپے کی رقم میں سی29کروڑ36لاکھ 80ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :