لاہور ہائی کورٹ، رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب

بدھ 23 مئی 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ذوالفقار احمد گھمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے عدالت نے یہ حکم ندیم احمد کی درخواست پر جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ماڈل ٹاون کے ندیم احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاون کوآپریٹو سوسائٹی نے سیاسی بنیادوں پر درخواستگزار بجلی اور پانی کنکشن کاٹ دیئے ہیں درخواست گزار وکیل نشاندہی کی کہ عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے رجسٹرار کوآپریٹو کو بھجوا دی تھی لیکن عدالت کے 10اپریل 2017کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی ہیدرخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

عدالت نے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔