اب عوا م سبز باغ دکھا نے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ‘ عمران خان

پی ٹی آئی بھرپور تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی ،جمشید اقبال او رمسرت چیمہ سے ملاقا ت میں گفتگو

بدھ مئی 23:44

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دینے والے حکمرانوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،،پی ٹی آئی بھرپور تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور اقتدار کی باریاں لینے والوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ اور ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاًنئی حلقہ بندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ کو حلقہ این اے 127سے بطور امیدوار گرین سگنل دیدیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے عمران خان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ یہ نشست جیت کر عمران کو بطور وزیر اعظم تحفہ دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے اور انشا اللہ اب عوام کی حقیقی منزل دور نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اب عوام سبز باغ دکھا نے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ ان سے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔