پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے سرمایہ کاری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی سرمایہ کار اپنا سرمایہ جب چاہیں نکال سکتے ہیں،برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، توقع ہے آئندہ چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مسئلہ حل ہو جائے گا
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
بدھ 23 مئی 2018 23:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، سٹاک مارکیٹ میں حالیہ عرصے کے دوران ڈالر میں سرمایہ کاری میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں عالمی تشخص درست نہیں، پاکستان ایک مستحکم اور ترقی کرتا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے توقع ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور موٹرویز بنا کر انفراسٹرکچر کا جال بچھایا ہے، پانچ سال میں دس ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کی جس کے باعث ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میںکامیاب ہوئے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت صرف ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جہاں بجلی زیادہ چوری ہو رہی ہے،کاروباری ماحول کو بہتر اور آسان بنانے کیلئے حال ہی میں 75اصلاحات لائی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.