ملک خالد خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے جائز حقوق کی جدوجہد کی موثر آواز تھا،اختر نواز

جمعرات 24 مئی 2018 13:09

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہری پور کے صدر اختر نواز نے کہا ہے کہ ملک خالد خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے جائز حقوق کی جدوجہد کی موثر آواز تھا، متوفی نے کئی سالوں سے اساتذہ کے جائز مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لئے جانفشانی اور مستعدی سے تحریک شروع کر رکھی تھی، اساتذہ کو کئی اہم مراعات دلوانے میں ان کا کلیدی کرداررہا، ان کی وفات سے صوبہ کے اساتذہ ایک نڈر، بے باک اور مخلص ٹیچرز لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں ایک تعزیتی پیغام میں اختر نواز، طاہر شاہ اور حبیب الرحمن سمیت دیگر عہدیداروں نے اے پی ٹی اے خیبر پختونخوا کے صدر ملک خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اساتذہ برادری کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اے پی ٹی اے خیبر پختونخوا ملک خالد کے مشن کو کسی صورت ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا، اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے ان کی ولولہ انگیز اور اساتذہ دوست پالیسیوں کو اسی طرح مسلسل اور تندھی سے جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :