ڈپٹی ڈی ای او ضلع مانسہرہ ست بنی میں گورنمنٹ مڈل سکول میں اساتذہ تعیناتی کا وعدہ ایفا نہ کر سکے، سردار محمد ہارون

جمعرات 24 مئی 2018 13:09

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ناظم ویلج کونسل ست بنی سردار محمد ہارون نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع مانسہرہ ست بنی میں گورنمنٹ مڈل سکول میں اساتذہ تعیناتی کا وعدہ ایفا نہ کر سکے، اساتذہ کی تعداد مکمل نہ ہونے پر طلباء کا مستقبل تاریک ہونے لگا، ٹیچر کی تعیناتی نہ ہونے پر اہلیان علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

ناظم ویلج کونسل ست بنی سردار محمد ہارون نے بتایا کہ گورنمنٹ مڈل سکول ست بنی کی عوام ڈپٹی ڈی او نے عرصہ دو سال سے یہ یقین دہانی کروا رکھی تھی کہ ٹیچرز کی پروموشن پر سکول میں سی ٹی ٹیچرز کی تعیناتی کر دی جائے گی تاہم اب ٹیچرز کی پروموشن بھی ہو گئی ہے مگر سکول میں ٹیچرز کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ڈپٹی ڈی ای او مانسہرہ سکول میں داخل 154 بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے پر درپے ہیں، اگر انہوں نے اپنی روش تبدیل سمیت سکول میں اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی نہ بنایا تو وہ ان کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :