ماہ رمضان کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں ماہانہ درس قرآن کی محفل کا انعقاد

جمعرات 24 مئی 2018 16:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ماہ رمضان کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں ماہانہ درس قرآن کی محفل کا انعقادکیا گیا۔ معروف سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے اپنے خیالات کا ا ظہارکیا۔ درس قرآن کی محفل میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رمضان برکتوں کا مہینہ ہے جس میں تزکیہ نفس کے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ روزہ کی جو روح ہے اس کو سمجھنا اورعمل کرنا ہی اصل مقصدہے۔ درس قرآن کی یہ بابرکت محفل سحری تک جاری رہی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد بھی محفل میں شریک تھے۔