پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،158 اڈے سیل

جمعرات 24 مئی 2018 17:59

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ دوروزمیں158عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نی11 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میںقصور،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پاکپتن ،بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان،وہاڑی،راولپنڈی،گجرانوالہ،سیالکوٹ، سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔

کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں441علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی158پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔سب سے زیادہ 24اڈے گوجرانوالہ میں بند کیے گئے جبکہ دوسرے اضلاع قصور،شیخوپورہ اور ڈی جی خان میں 21‘21،وہاڑی 13،سرگودھا اوربہاولنگر ہر ایک میں12،راولپنڈی اورلاہور میں ایک‘ایک اڈا بند کیا گیا۔