اورکزئی ایجنسی، ایک ریٹرننگ آفیسر اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف لے لیا

جمعرات 24 مئی 2018 18:26

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) 2018عام انتخابات کیلئے اورکزئی ایجنسی حلقہ این اے 47کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر نے ایک ریٹرننگ آفیسر اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف لے لیا۔اس موقع پر ایجنسی الیکشن آفیسر فرید اللہ خان خٹک بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک تقریب حلف برداری پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی کے دفتر میں منعقد ہوئی ۔

تقریب میں اورکزئی ایجنسی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر نے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر اورکزئی ایجنسی حیدر حسین اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فتح خان اور پرنسپل انور اللہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر ایجنسی الیکشن آفیسرفرید اللہ خان خٹک و دیگر الیکشن کمیشن کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :