بی اے پی بلوچستان کے عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے معرض وجود میں آئی ہے،توصیف گیلانی

بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد بلوچستان کی بات اسلام آباد کے ایوانوں میں موثر طور پر اجاگر کرنا مقصود ہے،رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 24 مئی 2018 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما توصیف گیلانی نے کہا ہے کہ بی اے پی بلوچستان کے عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے معرض وجود میں آئی ہے پارٹی کے بانی سعیداحمد ہاشمی ،صدر میرجام کمال،جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ کی ذاتی کوششوں سے پارٹی نے بھر پور عوامی مقبولیت حاصل کی ہے اورانشاء اللہ آنے والے دنوں میں بہت سی اہم سیاسی و قبائلی شخصیات بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کریں گی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد بلوچستان کی بات اسلام آباد کے ایوانوں میں موثر طور پر اجاگر کرنا مقصود ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی اور مختلف نعروں کی بنیاد پر تقسیم کی سیاست کو اب ختم ہونا چاہئے اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ جذباتی نعروں کا وقت گزر گیا اب بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دور جدید کے تقاضوں سے نبردآزما ہونے کے لیے آج ک چیلنجوں کا سامنا کرنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام سے قبل بلوچستان کے حقوق کا سیاسی تحفظ ایک خواب ہی تھا لیکن بی اے پی نے اس کو عملی جامہ پہنایا اور اب بلوچستان کے عوام کا کوئی استحصال نہیں کرسکتا وفاقی جماعتوں نے ہمیشہ بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں رکھا لیکن اب بلوچستان کے عوام کی اپنی جماعت بن چکی ہے جو بہتر طور پر بلوچستان کا مقدمہ اسلام آباد کے ایوانوں میں لڑے گی اور بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلا کر ہی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بانی سعید احمد ہاشمی ،صدر جام کمال خان اور جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ کی قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے اورانشاء اللہ آنے والے انتخابات میںبی اے پی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔