ْہیوسٹن یونیورسٹی، نکی ہیلی کی آمد، آڈیٹوریم قاتل قاتل کے نعروں سے گونج اٹھا،وڈیو وائرل
نکی تمہارے ہاتھ خون سے رنگین ، تم نسل کشی کی حامی ، دہشت گردوں کی شریک جرم، تم نے فلسطینیوں کا قتل عام کروایا،نکی تم فلسطین کی آزادی کا دن دیکھو گی،طلباء کے احتجاجی نعرے
جمعرات 24 مئی 2018 20:53
(جاری ہے)
جب نکی ہیلی اپنی تقریر میں اس جملے پر پہنچی کہ گزشتہ چند ہفتے سے امریکی خارجہ پالیسی میں بہت مصروف رہی تو ایک طالب علم نے نعرے لگانے شروع کردیے۔
نکی ہیلی نے شش کرکے خاموش کرانے کی کوشش کی تو درجنوں طلبہ و طالبات کھڑے گئے اور احتجاج میں شریک ہوگئے جس پر نکلی ہیلی کو خاموش ہونا پڑا۔اس معاملے پر نکلی ہیلی گھبرا کر بولی اوہ میرے خدا۔ پھر تھوڑا سنبھلنے کی کوشش کی اور کھسیانی ہنسی ہنستی رہی۔ ادھر طلبہ و طالبات نے ہم آواز ہوکر نعرے بازی شروع کردی جس سے پورا آڈیٹوریم گونج اٹھا۔طلبہ نے نعرے لگائے تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، نکی ہیلی تم مقامی لوگوں کی نسل کشی کی حامی ہو۔ تم دہشت گردوں اور سامراج کے جرم میں برابر کی شریک ہو، تم نے فلسطینیوں کے قتل عام پر دستخط کیے ہیں، تم چھپ نہیں سکتیں، تم قتل عام کرنے نکلی ہو، تم نسل کشی پر تلی ہوئی ہو، تم وہ دن دیکھو گی جب فلسطین آزاد ہوگا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم بھی نکال کر لہرایا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ مظاہرہ کرنے کے بعد آڈیٹوریم سے واک آٹ کرگئے۔مظاہرین نے اپنے بیان میں کہا کہ نکلی ہیلی اقوام متحدہ میں اسرائیلی کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی پوری کوشش کرتی رہتی ہے، اور غزہ میں اسرائیلی مظالم میں بچوں اور خواتین سمیت 109 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی اسرائیل اور اس کے ہر اقدام کی پرزور حمایت کرتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.