کے پی کے میں فاٹا کا انضمام پی ٹی آئی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،جنوبی پنجاب کا ایشو بھی حل ہو گا:عبدالعلیم خان

جمعرات مئی 21:20

کے پی کے میں فاٹا کا انضمام پی ٹی آئی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،جنوبی پنجاب ..
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کے پی کے میں فاٹا کا انضمام پی ٹی آئی کادیرینہ مطالبہ تھا ، وہ یہاں پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عام انتخابات کے فوراً بعد جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کے ایشو کو بھی ایسے ہی حل کرے گی اور عوام کو وہ سازگار ماحول فراہم کرینگے جس سے ان کے روزمرہ کے مسائل جلدحل ہو سکیں ۔