عافیت سنٹر میں سٹی لائنز کلب اور ملتان ڈس ایبل سوسائٹی کی جانب سے عید تحائف تقسیم کیے گئے

جمعرات 24 مئی 2018 21:20

ملتان۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) معمر افراد کے لیے بنائے جانے والے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ عافیت سنٹر(اولڈ ایج ہوم)میں رہائش پذیر 18بزرگ مردوخواتین کے لیے ماہ رمضان میں حکومت پنجاب کی طرف سے خصوصی سحری و افطاری کاانتظام کیاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ادارے کی انچارج مسز ثمینہ قادر نے بتایا کہ سٹی لائنز کلب اور ملتان ڈس ایبل سوسائٹی کی جانب سے ادارے میں مقیم افراد کے لیے عید کے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ادارے میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔ان بزرگ افراد کو اپنوں کی کمی محسوس نہ ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ معمر افراد عید اپنوں کے ساتھ اپنے گھرمیں گزاریں۔