نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم

جمعرات مئی 19:20

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑی کامیابی ملی جب نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا۔

(جاری ہے)

نواب صلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین اور دیگرپارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کررہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔