بھکر:ٹریفک حادثہ : ماں جاں بحق ،بیٹا زخمی دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 21:39

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ٹریفک حادثہ میں ماں جاں بحق بیٹا زخمی دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بھکر کا قاتل روڈ جس پر نت نئے حادثات کی وجہ سے موت سستی ہوتی ہے آج جمعرات کو ایک اور جان لے گیا، خانسہ چوکے قریب ایم ایم رود پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ماں موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا، دونوں کو ڈی ایچ کیو میں منتقل کر دیا گیا۔