ٹھٹھہ: بھارتی جیلوں میں قید ماہی کے اہلخانہ میں امدادی چیک تقسیم

جمعرات 24 مئی 2018 22:35

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) بھارتی جیلوں میں قید ماہی کے اہلخانہ میں امدادی چیک تقسیم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی جیلوں میں قید اور حال ہی میں رہائی پانے والے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب مکلی میں واقع فشریز ورکشاپ میں ہوئی، اس موقع صوبائی وزیر برائے محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی، پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق علی میمن اور جنرل سکریٹری امتیاز قریشی نے 60 ہزار فی خاندان کے حساب سے 50 ماہی گیر خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے، جبکہ جلد ہی مزید 40 خاندانوں میں بھی امدادی چیک تقسیم کیے جائیں گے۔ #

متعلقہ عنوان :