محنت ، ایمانداری اور خلوص نیت سے کار سرکار انجام دے کر مخلوق خدا کی دعائیںلی جائیں ،ْریجنل پولیس آفیسر
جمعرات 24 مئی 2018 23:00
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹراطہر علی ،ایس ایچ او انسپکٹر طارق محمود،پی ایس شبیر احمد ،ریڈر محمد ارشد ،رینج پی او کلرک نصیر احمد ،انچارج آئی ٹی محمد وسیم ،پولیس ترجمان عامر وسیم و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ کے ملاحظہ کے دوران محرر دفتر، مال خانہ، کوت تھانہ کے ریکارڈ چیک کیے۔
ریکارڈ کی تکمیل اور پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ آر پی اونے ایس ڈی پی اواطہر علی کو ہدایت کی کہ وہ وقتاًً فوقتاًً اپنے سرکل کے تھانہ جات کا ملاحظہ کریں اور پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دور کریں۔بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار نے جیسر بائی پاس پر واقع سستا رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا اور حالات کے مطابق انتظامات میں مزید بہتری لائی جانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ماڈل بازار کے دوکانداروں کو حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت اور مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے منتظم سستا بازار کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکیج کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام الناس تک پہنچانے کے لئے مناسب قیمتوں اور اشیاء کے معیاری ہونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔کم سے کم ریٹ پر اشیاء فروخت کی جائیں اور منافع کی شرح بھی کم رکھی جائے ۔ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختارنے فروخت اور خرید کندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ رعایتی نرخوں کی بجائے، من مانی اور زائدقیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف شکایات انتظامیہ کے نوٹس میں لائی جائیں تا کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.