شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور لوٹا گیا سامان برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے منشیات ملی اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل عدنان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم پولیس کو چکما دینے کے لئے اپنا3 سالہ بچہ ساتھ رکھتا تھا اور واردات کے دوران اپنے تین سالہ بیٹے کو ساتھ لیکر جاتا تھا، ادھر کورنگی پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل فیاض عرف لڈا اور پانچ جواریوں کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، الات قمار بازی کا سامان اور داو پر لگی رقم برآمد کرلی، ابراہیم حیدری پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر اسلم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ, اور قائد آباد تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی، گلستان جوہر پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل ابراہیم اور راشد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ دو موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، ماڈل کالونی پولیس نے منشیات فروش ریاض، محمد فیصل اور اسٹریٹ کرمنل نزیر احمد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں منشیات برآمد کی جبکہ ڈاکس اور ایوب گوٹھ پولیس چوکی نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور رقم برآمد کرلی گئی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا شروع کردی ہے۔