قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بوائزہاسٹلاور سپورٹس کمپیلکس کی تعمیر کیلئے 31کروڑ 63لاکھ روپے کی منظوری

جمعہ 25 مئی 2018 13:28

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بوائز ہاسٹل اور سپورٹس کمپیلکس کی تعمیر کیلئے 31کروڑ 63لاکھ روپے کی منظوری مل گئی ۔ اس اہم منصوبے کی منظوری سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی )کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر شبیر حسین نے منصوبے کی پی سی ون پیش کی اور اس منصوبے کی اہمیت و ضرورت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کافی بحث و مباحثہ ہونے کے بعدکے آئی یو میں 31 کروڑ 63 لاکھ کی لاگت سے بوائز ہاسٹل اور سپورٹس کمپلیکس پی سی ون کی منظوری دی گئی۔اس میگا پراجیکٹ کی منظوری سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم دوردراز علاقوں سے آنے والے طلبا ء کے رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجانے سمیت طلبہ و طالبات کو کھیلنے کے لیے بہتریں پلیٹ فارم میسر آئیگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے کے آئی یو کے لیے اس اہم منصوبے کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :