زرمبادلہ کے ذخائر میں21کروڑ94لاکھ ڈالر کی کمی تشویشناک ہے ‘خادم حسین

درآمدات میں اضافہ برآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ،تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، برآمدا ت میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حکومت کو قرضوں سے نجات ملے گی ‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 25 مئی 2018 14:37

زرمبادلہ کے ذخائر میں21کروڑ94لاکھ ڈالر کی کمی تشویشناک ہے ‘خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ لاہور خادم حسین نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی اورایک ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید21کروڑ94لاکھ ڈالرکمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر ملکی معیشت کیلئے مشکلات کا باعث ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 18مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ یک مجموعی ذخائر گھٹ کر 16ارب65کروڑ 22لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور مجموعی ذخائر 18ارب ڈالر کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکے،درآمدات میں اضافہ برآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر کم اورتجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ برآمدات میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میںمسلسل کمی ہورہی ہے جو ملکی معاشی صورتحال کیلئے انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی کے باعث ملکی برآمدات مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں بجلی و گیس کی قیمتیں پاکستان کی نسبت انتہائی کم ہیں جس کے باعث ان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان کی برآمدات کمی کا شکار ہیں برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ بیرون ملک نئی منڈیاں اور پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہوسکے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔