حجامہ کو فاضل الطب والجراحت نصاب کا حصہ قرار دینا خوش آئند ہے‘پروفیسر حکیم عبدالرحمن عثمانی

قومی طبی کونسل سے رجسٹرڈ معالجین ہی حجامہ لگانے کے مجاز ہونگے‘ پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو

جمعہ 25 مئی 2018 14:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) نیشنل کونسل فار طب سے ڈپلوما فاضل الطب والجراحت نصا ب کا حصہ قرار دیتے ہوئے وضاحتی لیٹر جاری کردیا ہے۔ جس میں نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ معالجین ہی حجامہ لگانے کے مجاز ہونگے، اس طرح حجامہ تھراپسٹ سے عطائیت کا خاتمہ ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سلطان طبیہ کالج گوجرانوالہ وعثمانیہ انسٹی ٹیوٹ آف حجامہ ٹریٹمنٹ کے پرنسل پروفیسر حکیم عبدالرحمن عثمانی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد احمد ، حکیم محمد اسحاق، حکیم محمد ابوبکر، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم احمد حسن نوری، حکیم بابر حسین ندیم، حکیم نذیر احمد قصوری، حکیم فیصل طاہر صدیقی، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اور طیبہ غلام زینب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حجامہ سنت طریقہ علاج کے ذریعے 200بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل فار طب کی جانب سے حجامہ کو فاضل الطب والجراحت نصاب کا حصہ قرار دینا خوش آئند ہے۔انہوں نے اس موقع پر صدر این سی ٹی ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور چیئر مین امتحانی کمیٹی این سی ٹی پروفیسر حکیم احمد سلیمی کو مبارکبار دی۔