گلگت بلتستان آرڈر2018 کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

گلگت آرڈر 2018 کالا قانون ہے،خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی ،ْ اپوزیشن لیڈر کیپٹن محمد شفیع

جمعہ 25 مئی 2018 15:39

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اپوزیشن جماعت نے گلگت بلتستان آرڈر2018 کے نفاذ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔اپوزیشن لیڈرکیپٹن(ر)محمدشفیع نے گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 کے نفاذ کے خلاف جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں نمازجمعہ کے بعد اتحاد چوک پر احتجاجی جلسہ ہوگا۔ محمد شفیع نے اعلان کیا کہ (آج) ہفتہ کوقانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا ہوگا، گلگت آرڈر 2018 کالا قانون ہے،خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔محمدشفیع نے کہا کہ فاٹاکی طرح گلگت بلتستان کوبھی ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت آئینی حقوق دئیے جائیں۔