ایس بی سی اے کے 1150 ملازمین کا معاشی قتل عام بند کیا جائے، رضا ہارون

جمعہ 25 مئی 2018 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے ایس بی سی اے کے 1150 ملازمین کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور یہ 1150 ملازمین نہیں 1150 خاندانوں کا معملہ ہے اورحکمران حوش کے ناخن لیں، ماہ رمضان میں متاثرہ خاندان کا سوچیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ ملازمین کو قانون کے مطابق انکا حق دیا جائے،انہو ن نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدترین ناکامی ہے اساتذہ،انجینئرز، ڈاکٹرز، مزدور آج اس سخت موسم کے ماہ رمضان میں سڑکوں پر اپنا حق مانگ رہے ہیں اورسندھ حکومت کی مزدور اور عوام دشمنی کا پول کھل چکاہے، 7 سال بعد بھی ملازمین کو پکا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی ملازمین کے سر نہ ڈالی جائے اور آئین اورقانون کی مطابق فیصلہ کیاجائے،

متعلقہ عنوان :