الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا

سیاسی جماعتوں ،الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس ،پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائیگی

جمعہ مئی 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس مورخہ 31 مئی 2018ء کو دن 11بجے طلب کر لیا ہے جس میں انتخابات ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت ان کی مشاورت سے ’’سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق‘‘کو حتمی شکل دی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران کے لئے ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ تما م جماعتیں مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی اور تیار ی کے ساتھ مقررہ تاریخ کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کرسکیں۔