چیچہ وطنی،مسلح ڈاکوئوں نے ایک شخص کو اسلحہ کے زور پر روک لیا ، 3لاکھ روپے نقدی ، موبائل فون چھین لیا

جمعہ 25 مئی 2018 17:49

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) تین مسلح ڈاکوئوں نے ایک شخص کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سی3 لاکھ روپے کی نقدی ، موبائل فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

ساہیوال کا رہائشی رانا وسیم ولد ارشاد احمد اپنے رشتے داروں کو ملنے کیلئے کار پر 36/12-L آ رہا تھا کہ 37/12-L کے قریب موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے 3 لاکھ روپے کی نقدی ، موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ صدر کی حدود میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر علاقے کی عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی ہے انہوں نے آر پی اواور ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ پولیس تھانہ صدر تھانوں میں بیٹھنے کی بجائے علاقے میں گشت کرے۔