وزیراعظم نے وفاقی ملازمین کیلئے 5ماہ کی تنخواہوں کا اعزازیہ دیدیا

اعزازیہ پارلیمنٹ میں خدمات دینے والے ملازمین کو ملے گا

جمعہ 25 مئی 2018 21:19

وزیراعظم نے وفاقی ملازمین کیلئے 5ماہ کی تنخواہوں کا اعزازیہ دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی ملازمین کیلئے 5ماہ کی تنخواہوں کا اعزازیہ دے دیا، اعزازیہ پارلیمنٹ میں خدمات دینے والے ملازمین کو ملے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم کی جانب سے وفاقی ملازمین کیلئے پانچ ماہ کی تنخواہوں کا اعزازیہ دیا گیا، اعزازیہ پارلیمنٹ میں خدمات دینے والے ملازمین کو ملے گا، ماضی میں اضافی خدمات دینے والے ملازمین کو چار ماہ کا اعزازیہ ملتا تھا، وزیراعظم نے آخری بجٹ میں ایک ماہ کے اعزازیئے کی منظوری دی۔