ڈائریکٹر جنر ل پاکستان پوسٹ کا جنرل پوسٹ آفس ساہیوال کا دورہ

جمعہ 25 مئی 2018 22:45

ساہیوال۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنر ل پاکستان پوسٹ میڈم روبینہ طیب نے پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب احسن جاوید اعوان اور پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ڈاکٹر نواز کے ہمراہ جنرل پوسٹ آفس ساہیوال کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیم روبینہ طیب نے جی پی او ملازمین سے خطاب کے دوران پاکستان پوسٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی خوشخبری دی اور کہاکہ جلد ہی پاکستان پوسٹ جدید تقاضوں کے مطابق صارفین کو تیز ترین ڈاک کی ترسیل اور سہولیات فراہم کرے گا ۔

اس موقع پر انہوںنے ملازمین کے مسائل بھی توجہ سے سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ سینئر پوسٹ ماسٹر جی پی او ساہیوال فضل الرحمن خان نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کی ساہیوال جی پی او آمد اورملازمین کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جی پی او ملازمین پاکستان پوسٹ کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے۔