معروف کاروباری شخصیت کے بینک اکائونٹس سے 89لاکھ کی ریکوری

جمعہ 25 مئی 2018 22:46

ملتان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) معروف کاروباری شخصیت کے بینک اکائونٹس سے ایڈیشنل کمشنرانکم ٹیکس ملتان زاہدہ سرفراز کی ہدایت پر 89لاکھ روپے انکم ٹیکس بقایاجات کی مد میں ریکوری کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری شخصیت علی حسین قریشی کے ذمہ ایک کروڑ روپے کی ریکوری کاکیس کسٹم آئی اینڈ آئی کی طرف سے فائل کیاگیاتھا ۔

(جاری ہے)

تمام ترقانونی کاروائی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو مظہر علی کی سربراہی میں نوید اعوان سپریٹنڈنٹ اور انسپکٹر محمد اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے کاروباری شخصیت علی حسین قریشی کے بینک حبیب بینک سمیجہ آباد سے آج 89لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی۔علی حسین قریشی جنرل منیجر سوئی گیس ملتان بھی رہے ہیں اورتین سال قبل وہ محکمہ سے ریٹائرہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :