ء کے عام انتخابات میں بھر پورتیاری سے حصہ لیں گے ، اہلسنت والجماعت ملک کی ایک بڑی مذہبی وسیاسی جماعت ہے ،علامہ محمد احمد لدھیانوی

ملک کی کئی دیگر دینی و مذہبی و سیاسی جماعتیں ہمارے رابطے میں ہیں بہت جلد ایک بڑا مذہبی سیاسی اتحاد تشکیل دیکر قوم کو خوشخبری سنائیں گے ،قائد اہلسنت الجماعت

جمعہ 25 مئی 2018 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ، قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ 2018 ء کے عام انتخابات میں بھر پورتیاری سے حصہ لیں گے ، اہلسنت والجماعت ملک کی ایک بڑی مذہبی وسیاسی جماعت ہے ،ملک کی کئی دیگر دینی و مذہبی و سیاسی جماعتیں ہمارے رابطے میں ہیں بہت جلد ایک بڑا مذہبی سیاسی اتحاد تشکیل دیکر قوم کو خوشخبری سنائیں گے ،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ الیکشن میں اسلام اور دین دشمن قوتوں سے ہوگا ،انہوں نے کہا اسلام کے لبادے میں چھپے اتحاد کو بھر پور شکست دیں گے ،ختم نبوت کے عنوان کو کسی صورت میں ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی سطح پر ہم خیال مذہبی وسیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں ،بہت جلد اہلسنت عوام کو بڑی خوشخبری سننے کو ملے گی ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اپنے امیدوار فائینل کر دئیے ہیں ،ہم ملک میں اسلام دشمن لابی کی گہری سازشوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اسلام اور محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مرکز اہلسنت میں کارکنوں سے خطاب اور ملک بھر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کی بھر پور حمایت و تائید کرتے ہیں ،اس سے وہاں کے لوگوں میں پیدا شدہ احساس محرومی دور ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف میڈیا ٹرائیل کرنے والوں کو مجلس عمل میں شامل کالعدم جماعت کی موجودگی کیوں نظر نہیں آتی ،ہم ہر قسم کے پراپیگنڈہ کا بھر پور جواب دیں گے ،ہم محب وطن لوگ ہیں ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ،انہوں مزید کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی حفاظت کے ان کے ہم قدم ہوں گے ، انہوں کارکنوں کو الیکشن میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کی